محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، پشاور،مردان، کوہاٹ ڈویژن اوراسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابقآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روز لاہور کا درجہ حرارت تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، پشاور میں درجہ حرارت بیالیس، اسلام آباد اکتالیس، کوئٹہ چالیس، گلگت اور چترال اڑتیس، کراچی چونتیس، جبکہ ہنزہ میں بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم ہزارہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور سٹی میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، دادو، سبی اور کوہاٹ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔