دوسرا ٹیسٹ میچ:پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ,ٹیم میں 3سپنرشامل
دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔وہیں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوا ہے جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں اورانگلینڈ پلیئنگ الیون میں انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔