فرانس میں اطالوی سفیر اور پادری پر جنسی چھیڑ چھاڑ کی تحقیقات شروع
فرانس کے پراسیکیوٹر جنرل نے پاپائی ریاستوں کے پیرس میں سفیر لویگی وینٹورا سے جنسی چھیڑ چھاڑ کے الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ یہ تحقیقات 24 جنوری سے جاری ہیں جن میں ملزم پر جنسی تشدد کے متعدد الزامات عاید کیے گئے ہیں۔اخبار”لی مونڈ“کے مطابق پیرس بلدیہ نے پراسیکیوٹر جنرل کو بتایا کہ بلدیہ کے ایک نوجوان ملازم کی طرف سے شکایت کی گئی کہ 74 سالہ ایک اطالوی مذہبی رہ نما نے 17 جنوری کو بلدیہ کے محل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اسے متعدد بار چھونے کی کوشش کی تھی۔پیرس بلدیہ کے معاون پیٹرک کلوگمن کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سال نو کے حوالے سے ایک تہنیتی تقریب کے دوران پیش آیا اور اس واقعے کے پیش آنے کے فوری بعد پراسیکیوٹر جنرل کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا تھا۔پیرس بلدیہ کے مقرب ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران بلدیہ کے ایک ملازم سے تین بار جنسی طورپر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ایک مرتبہ عینی شاھدین کی موجودگی میں اسے چھونے کی کوشش کی گئی۔خیال رہے کہ وینٹورا ویٹی کن میں سفارتی خدمات انجام دے رہا ہے اور سنہ 2009 سے وہ فرانس میں متعین ہے۔ وہ ایک طرف سفارت کار اور دوسری طرف فرانسیسی چرچ کے ساتھ بھج اس کے گہرے مراسم ہیں۔ پاپائی ریاستوں کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں سفیر پرعاید الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔