مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں. پروفیسر اشوک سوائین
بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کاسوداگر قرار دے دیا۔سویڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر،ایسوسی ایٹ پروفیسراشوک سوائین کی بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے2002 میں گودھراٹرین آتشزدگی کے واقعہ کی 59 لاشوں کواستعمال کیا اور اب پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کیساتھ بھی وہی کررہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اڑی واقعہ پرمودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ، پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دارکیوں قرار دیاجارہاہے،عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا،اس کو سکول سے واپسی پربھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی۔