مریم نواز جیل میں کیا کام کریں گی
لاہور: مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے وابستہ رہیں گی۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے منسلک ہونگی، اس دوران وہ عمومی فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسیات پر بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب قید وبندکی سخت ترین زندگی کوآسان اور معمول کیمطابق گزارنے کے لیے انھوں نے ملکی وغیرملکی سیاسی شخصیات کی کتب بھی طلب کی ہیں جن میں نیلسن مینڈیلا، بے نظیر بھٹو پرکتب قابل ذکر بتائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے کتب ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو وہ اپنے ساتھ رکھیں گی۔
ذرائع کے مطابق ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پابند سلاسل رہ کرنئی نسل کی علمی وتحقیقی اصلاح پر سنجیدگی سے کام کریں گی۔