ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، آج باران رحمت ہوگی۔
ملک کےمختلف حصوں میں سورج اور بادلوں کےدرمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،بیشترعلاقوں میں بارش کےبعدگرمی کازورٹوٹ گیاموسم خوشگوارہوگیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،مردان اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، قلات، میرپورخاص اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔گزشتہ روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا،تاہم راولپنڈی،پشاور،مالاکنڈ،فاٹااور اسلام آباد میں شدید بارش ہوئی،، جبکہ نوکنڈی،سبی،دالبدین گرم ترین مقامات ریکارڈ کیے گئے۔