عمان:مسجد میں مجلس کے دوران فائرنگ ،5افراد جاں بحق ،15زخمی
سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں مجلس کے دوران دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں5افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی الکبیر کی امام علی مسجد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔دہشتگردوں کے حملے کے دوران مسجد میں مجلس عزا جاری تھی جس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی شامل ہیں۔