66,000 سرکاری سکیم کے حجاج نے واپسی کے سفر کے دوران آب زم زم وصول کیا
66,000 سرکاری سکیم کے حجاج نے واپسی کے سفر کے دوران آب زم زم وصول کیا آب زمزم کی تقسیم کو یقینی بنانے کی کوششوں کے نتیجے میں 66,000 پاکستانی حجاج نے واپسی کے سفر کے دوران مقدس پانی حاصل کیا۔ ایم سی او مدینہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اس اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر) مشاہد حسین سید کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے کئی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ بنیادی ایجنڈا پاکستانی حاجیوں میں آب زمزم کی یقینی تقسیم کی حکمت عملی بنانا مقصود تھا۔ ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر پاکستانی حاجی کو ایئرپورٹ پر آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، پاکستان بھر کے حاجی کیمپوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حجاج میں مقدس پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔ ان حاجی کیمپوں کے اہلکار اس عمل کی نگرانی کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے کہ ہر پاکستانی حاجی کو واپسی پر آب زمزم ملے گا۔