کل سے ہفتے کے دوران بالائی کےپی، فاٹا، گوجرانوانہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جمعرات سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے، جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ آج شام اور رات کےپی میں کہیں کہیں اور کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کوئٹہ، مکران، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بھی بارش ہوئی ۔