آئی ایم ایف نے دنیا کے امیر اور غریب ترین ممالک کی فہرست جاری
آئی ایم ایف نے دنیا کے امیر اور غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں، جنوبی سوڈان کو دنیا کا انتہائی غریب اور لکسمبرگ کو دنیا کا امیر ترین ملک ظاہر کیا گیا ہے، غریب ملکوں میں پاکستان کا 52واں نمبر ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں ابتدائی 10 نمبروں میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی تیسرے اور چوتھے نمبر وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے،غریبین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے،اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے ، اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔