قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلئے تئیسویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذارئع کے مطابق تئیسویں ترمیم کا بل آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، اس بل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں دس سے بڑھا کر چودہ کی جارہی ہیں، پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں آٹھ سے بڑھا کر دس جبکہ سندھ میں نو سے بڑھ کر بارہ ہو جائیں گی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی ایک ایک نشست بڑھا کر چار، چار کی جا رہی ہیں۔ اس آئینی ترمیمی بل کی منظوری کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے ۔