محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتےملک میں مزید پری مون سون کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے،
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور سٹی میں اڑتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا میں میرکھانی نو ملی میٹر، مظفر آباد میں پانچ ملی میٹر بارش ہوئی، دادو، موہنجوداڑہ، سبی اور لاڑکانہ میں پارہ اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔