عیدکی خریداری میں خواتین کا کولاپوری اور کھسہ خریدنے کی طرف رجحان بڑھنے لگاہے
خواتین کے چمچماتے سینڈل فیشن میں جان ڈال دیتے ہیں،لیکن کولاپوری چپل اور کھسہ کے بغیر ان کا فیشن ادھورا رہ جاتا ہے،،پہننے میں آرام دہ اور دکھنے میں شاہانہ کھسہ اور کولاپوری چپل ہمیشہ ٹرینڈ میں رہتے ہیں اور ہر طرح کے لباس کے ساتھ ججتے ہیں،چاہے شلوار قمیض ہو یا جینز،اور جب بات ہو عید خریداری کی،،تو پہلی چوائس سجی دھجی چمچماتی کولاپوری کی ہوتی ہے،،کولاپوری چپل اور کھسے کا استعمال تو صدیوں سے کیا جا رہا ہے،،لیکن وقت کے ساتھ ساتھ فیشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نت نئے ڈیزائن،ڈیجیٹل پرنٹنگ،اور لاہور ،لاہور اے جیسے مزاحیہ جملوں کی چھاپ نے ان کی مانگ میں اضافہ کر دیا ہے،خواتین کا کہنا ہے،کہ کولاپوری چپل اور کھسے کا ٹرینڈ ہمیشہ ہی رہتا ہے،یہ پہننے میں بھی اچھی لگتی ہیں اس لیے ان کی پہلی پسند یہی ہوتی ہے،دیکھا جائے تو سینڈلز کی اپنی الگ جگہ ہوتی ہے مگر خواتین کے فیشن میں کولاپوری چپل اور کھسہ ہمیشہ فیشن میں ان رہتا ہے، اور عید کے دنوں میں تو اس مانگ میں خاطر کواہ اضافہ ہو جاتا ہے،،کیمرہ مین حافظ عظیم کے ساتھ عبیرہ انور وقت نیوز لاہور،