ملک بھر میں شدید سردی: والدین کا سکولوں کی چھٹیوں کا دوبارہ اعلان کرنے کا مطالبہ
ملک بھر میں شدید سردی کے باوجود پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا میں بچے تھرتھراتے ہوئے اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن طالبعلموں کی مشکلات کا کسی نے نوٹس لیا جبکہ والدین نے محکمہ تعلیم سے مزید تعطیلات کا مطالبہ کردیا ہے۔ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ، جس کے باعث بچوں کا اسکول جانا محال ہوگیا ہے، معصوم بچے اپنے والدین سمیت موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول میں ترمیم کرانے کے لئے سراپا احتجاج ہیں، تاہم انتظامیہ ان کے مطالبے پر کا ن نہیں دھر رہی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ شدت سردی میں صبح صبح بچوں کو اسکول کے لئے تیار کرنا ان کے ساتھ ظلم کرنا لگتا ہے۔ شدت سردی کی وجہ سے بچے بیمار ہورہے ہیں، سخت سردی میں بچوں کو صبح صبح جانے میں شدید مشکل ہوتی ہے۔والدین نے محکمہ تعلیم کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی چھٹیوں کا دوبارہ اعلان کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کی موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر رواں سال میں ہی ترمیم کر لینی چا ہیئے کیونکہ اب سردی دسمبر کے بجائے جنوری میں آتی ہے ۔والدین کا مزید کہنا تھا کہ سردی نے اپنے شیڈول میں تبدیلی کرلی ہے ، تاہم محکمہ تعلیم اپنے معمولات میں ردوبدل نہیں لا سکی۔