ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
وقفے وقفے سے آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ملکہ کوہسار کے حسن میں اور بھی اضافہ کردیا، ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد قدرتی نظارے دیکھنے مری کا رخ کر رہی ہے، بچے بڑے، جوان او بوڑھے غرض ہر عمر کے لوگ برف کے گالے ایک دوسرے پر پھینک کر اٹھکیلیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں,وادی میں روئی کے گالوں نے ہر سو سفیدی کی چارد تان لی ہے،منچلوں نے مال روڈ پر خوب ہلہ گلہ کیا،روئی کے گالوں کی طرح اڑتی برف نے سیاحوں کی آمد کا مقصد پورا کردیا، بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث مال روڈ اور گرد ونواح کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک جام ہو گیا، مری کے تمام داخلی راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ جی پی او اور مال روڈ پر سیاحوں کا اس قدر رش ہے کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں, رش کے باعث ہوٹل کے کمروں کے کرایہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،مری میں جگہ کم اور رش زیادہ ہے،انتظامیہ نے شہریوں کو مری کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ٹریفک پولیس نے خبردارکیاہےکہ مری کے پہاڑی راستوں پر پھسلن خطرناک ہے،سیاح اپنی گاڑیوں کےٹائروں میں ہواکم رکھیں