پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا اختیارمہمان سائیڈ کو ہو گا،
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا اختیارمہمان سائیڈ کو ہو گا، آئی سی سی نے کھیل کے طویل فارمیٹ سے سکہ اچھالنے کی رسم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قانون کی منظوری رواں ماہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ دو ہزار انیس سے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا اختیارحاصل ہو گا، ٹاس کے خاتمے کا مقصد میزبان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ کی ایشز سیریز دوہزار انیس ٹاس کے بغیر کھیلی جانے والی دنیا کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی،، کرکٹ کی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں کبھی کوئی ٹیسٹ میچ ٹاس کے بغیر نہیں کھیلا گیا