اسلام آباد پولیس نے ڈھائی سالہ بچے کے خلاف چوری اور عمارت پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر لی
ایف ٹین اسلام آباد کے رہائشی مدعی محمد خالد نے تھانہ شالیمار میں چار افراد کے خلاف چوری اور پلازہ پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں ڈھائی سالہ عثمان کا نام بھی شامل ہے۔ تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے ڈھائی سالہ بچے سمیت دیگر تین افراد کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ڈھائی سالہ بچے کے خلاف مقدمہ کس قانون کے تحت درج کیا گیا۔ سماعت کے بعد ڈھائی سالہ بچے کے چچا نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے رشوت لے کر بچے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ساٹعدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات جنوری کو ہو گی۔