کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے، وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹا سکتے۔ ڈاکٹرز کی نواز شریف کو بریفنگ
نوازشریف اور مریم نواز نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، جبکہ ڈاکٹروں سے بھی ان کی صحت کے حوالے سے مشاورت ہوئی،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا اور طبیعت کی بہتری تک انتظار کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے، صورت حال زیادہ نہیں بگڑی لیکن کوئی بہتری بھی نہیں آئی، وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹایا جاسکتا ، ایک اور ریویو کرینگے تاہم وقت نہیں دے سکتے، ڈاکٹرز سے مشاور کے بعد نوازشریف اور مریم نواز ہسپتال سے چلے گئے، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں۔لندن کے ہارلے کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نوازکی طبعیت بدستور ناساز ہے، پھیپھڑوں میں خون جمنے کے باعث بیگم کلثوم نوازکی حالت سنبھل نہیں پارہی، اور وہ مسلسل کومے میں ہیں۔