خودکشی کرنے والا شخص بنگلادیش کا شہری ہے
مکہ المکرمہ: مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔