میرج ہال ایسوسی ایشن کا میرج ہال کھولنے کا مطالبہ
حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد میرج ہال ایسوسی ایشن نے بھی میرج ہال کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ صدر لاہور میرج ہال میاں الیاس نے وفد کی قیادت کی۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ شادی ہال انڈسٹری اوقات کار اور ون ڈش کےحوالے سے حکومتی احکامات پر پوری طرح عمل کر رہی ہے،لہذا محدود افراد اورایس اوپیز کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے،یقین دلاتے ہیں کہ ایس اوپیز پر پوری طرح عمل کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑ سکتے،شادی جیسے بڑے اجتماعات پر پابندی اٹھانے کا خطرہ مول نہیں لیا سکتا، محدود افراد اور ایس اوپیز کےساتھ میرج ہالز کو کھولنے کی تجویز کا جائزہ لیا جاسکتا ہے،این سی اوسی کے اجلاس میں غور کے لئے یہ معاملہ رکھوں گا