عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لیے نکالے گئے، انہیں عقل آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی توآنکھیں بند کر کے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے اور نہ معیشت تباہ،روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند ہوتی ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی اناکی تسکین کیلئے روز جھوٹ بولتے ہیں،عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟.