حل بتا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے: اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن کے رہ نما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 4سال کی معاشی تباہی ایک ماہ میں توٹھیک نہیں ہوسکتی، ایک حل دیا ہے،حکومت کو کام کرنے دیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جتنے امپورٹ ہو کر آئے تھے ایکسپورٹ ہو کر واپس چلے گئے،غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اچھا فیصلہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مسئلہ بنا ہوا ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکےہیں،قیمتیں نہیں بڑھائیں گے،پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا بوجھ وفاق اور صوبے اٹھائیں گے،یہ مشکل کام ہے حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ جب فیصلےکرنے میں رکاوٹیں آئیں تو تیزی سے کام نہیں کر سکیں گے،سابق حکومت بدترین مالی خسارہ چھوڑ گئی ہے،میں ہمیشہ کہتا تھا کہ روپے کو فری فال گرنے نہ دیں،مسلم لیگ ن نے ڈالر 115روپے پر چھوڑا،عمران نیازی کے دور میں ڈالر189روپے تک جا پہنچا۔