الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کر دیا سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی ایسی اظہار رائے سے گریز کریں جس سے فوج،عدلیہ،نظریہ پاکستان اور اداروں کی ساکھ خراب ہو، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتیں یا امیدوار پولنگ مواد یا بیلٹ پیپر پر سرکاری نشان مسخ کرنے پر بدعنوانی کی کاروائی عمل میں لائے جائےگی، سرکاری ملازمت رکھنے والاشخص کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا، امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کوترغیب دینے یاتشدد سے اجتناب کرےگا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کاحصہ نہیں بن سکتے، کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خرچے پر تشہیر نہیں کرےگا،ضابطہ اخلاق انتخابی مہم میں دوسری جماعت کے امیدوار کے پتلوں اور جھنڈے جلانے کی اجازات نہیں ہوگی، انتخابی مہم میں کار ریلی کی اجازات نہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں یا مقامی حکومت میں حمایتی کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گے، سیاسی جماعتیں یا امیدوار فرقہ ورانہ ،صنفی،قومیتی،مذہبی اور ذات پر مبنی جذبات سے اجتناب کریں گے، دوسری جماعت کے سربراہاں اور امیدوار کی نجی زندگی پر تنقید سے اجتناب کریں، سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی اہلکار اور سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کے پابندہوں گے، الیکشن کمیشن