آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کے خشک اورسرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرکے گردونواح میں چند ایک مقام پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا، سب سے زیادہ بارش قلات میں بارہ ملی میٹرریکاڈ کی گئی جبکہ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارہ چنارمیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے۔