افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سےملاقات کی
افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اشرف غنی اور نریندر مودی کی ملاقات نئی دہلی میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے چاہ بہار پورٹ اور ایئر کوریڈور کے ذریعے باہمی تعلق مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا،افغانستان میں امن و مفاہمت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات پر بھی بات ہوئی،بھارتی وزیراعظم مودی نے افغان صدر اشرف غنی کو افغان امن و مفاہمتی عمل میں بھارتی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔