اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے، پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں زیادہ تر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری ہو سکتی ہے، منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی مزید برفباری ہوگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی بھی توقع ہے۔