میکسیکو نے امریکی قانون میں تبدیلی کے بعد 91 کیوبن باشندوں کو واپس کیو با بھیج دیا۔
میکسیکو نے امریکی قانون میں تبدیلی کے بعد 91 کیوبن باشندوں کو واپس کیو با بھیج دیا اور دستاویزات نہ رکھنے والے ان باشندوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کر دیا ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان باشندوں کو امریکہ کی طرف سے ' ویٹ فٹ ڈرائی فٹ ' نامی اس پالیسی کے خاتمہ کے بعد واپس کیو با بھیجا گیا ہے جس کے تحت امریکی سرزمین پر پہنچنے والے ہر کیوبن باشندے کو امریکی شہریت دے دی جاتی تھی ۔ میکسکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے مائیگریشن نے بتایا کہ کیو با سے تعلق رکھنے والے ان 71 مردوں اور 20 خواتین کو کیوبا واپس بھیجا گیا ہے جو میکسیکو کی حدود میں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔ امریکہ کی طرف سے ' ویٹ فٹ ڈرائی فٹ ' نامی پالیسی 1995میں منظور کی گئی تھی جس کے تحت امریکی سرزمین پر پہنچنے والے ہر کیوبن باشندے کو امریکی شہریت دے دی جاتی تھی جبکہ سمندری حدود میں پکڑے جانے کی صورت میں ان باشندوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہتی تھی تاہم اب یہ پالیسی سرے سے ہی ختم کر دی گئی ہے ۔