پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کی نمائش یوم پاکستان پر دبئی میں لگے گی۔
دبئی میں خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ نمائش کیلئے رکھ دیے گئے۔ تفصیلات کے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر لگائی جائے گی۔اس منفرد نمائش میں دلچسپی لینے والے پورا ہفتہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ا ن تاریخی نوٹوں کے دلدادہ افراد پوری کولیکشن 20ہزار درہم میں خرید سکتے ہیں۔کولیکشن میں پانچ نوٹو کا سیٹ شامل ہے جس میں 1،2،5،10اور100روپے کے نوٹو ہوں گے جبکہ شہری ان میں سے کسی ایک نوٹ کو بھی خرید سکتے ہیں جس کیلئے 1ہزار درہم ادا کرنا ہونگے۔ان فرسودہ بینک نوٹوں کی قیمت کسی بھی جگہ 10ڈالر سے 10ہزار ڈالر (36732درہم ) ہو سکتی ہے تاہم ان کی قیمت کا اندازہ نوٹوں کی حالت ، مالیت اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر لگایا گیا ہے۔14اگست 1947ئ کے روز برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی روپے کا استعمال شروع ہوا تاہم ابتدائی طورپر پاکستان نے برطانوی بھارتی سکے اور نوٹوں پر اپنی مہر لگا کر استعما ل کیا۔یکم اپریل 1948ئ کوریزرو بینک آف انڈیا اور گورنمنٹ آف انڈیا نے حکومت پاکستان کے ایما پرصرف پاکستان میں استعمال کیلئے عارضی نوٹ جاری کیے۔