محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کے پی، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، راولپنڈی، سرگودھا،گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا,بدھ اور جمعرات کو بھی جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے, محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات ایک،اسکردو دو، مری میں چھ ، کوئٹہ نو، پشاور چودہ جبکہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ اور لاہور میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا