ایمان علی نے اپنی شادی تقریبات کی میڈیا کوریج روک دی
اداکارہ ایمان علی نے اپنی شادی تقریبات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی، گذشتہ شب اداکارہ کی رسم مایوں تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکارہ عروہ حسین اور انکے شوہر فرحان سعید سمیت فلم اور فیشن انڈستڑی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ایمان علی کی ڈھولک میں شرکت کرنے والے فنکاروں کی طرف سے تصاویر منظر عام پرآئی تھیں جس پر انھوں نے خاص طور پر رخصتی کو میڈیا سے چھپانے کی تاکید کی ہے۔ اداکارہ کی ان دنوں رسمِ مایوں کی تقریبات جاری ہیں جو میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی اور مارچ کے پہلے ہفتے اداکارہ شادی کر کے پیا گھر سدھاریں گی۔واضح رہے کہ شادی کے تمام انتظامات ایمان علی کے قریبی دوست قاسم یار ٹوانہ کر رہے ہیں جنہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا کو شادی کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہ کریں اور نہ تصاویر بنانے دیں، گزشتہ رات ایمان علی کی رسم مائیوں میں رقص و موسیقی کی محفل سجائی گئی۔