امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر اوباما نے وزیر اعظم کو دورہ بھارت کے حوالے سے اعتماد میں لیا
ترجمان وزیراعظم کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا صدر اوباما کی جانب سے دوستی کے جذبات کے ساتھ ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا،، ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے نواز شریف کو اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے اعتماد میں لیا ،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پر امن تعلقات کو فروغ دیں نواز شریف کی جانب سے دورہ بھارت مثبت اقدام تھا اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہونگے