ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے مگر سب سے بڑا مسئلہ لیڈرشپ کا ہے
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ممتازایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مفادپرست سیاست دانوں نے گھیر رکھا ہے جس کی وجہ سے بیس کروڑ شہری محرومی کا شکار نظر آتے ہیں،،،، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل ، معدنیات اور ذرخیز زمین ہے لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا ہے۔ انہوں نےنوجوانوں کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی بیساکھیوں کا سہارا لیے بغیر اپنے بل بوتے پہ آگے بڑھیں۔ پاکستان میں ناامیدی کا دور دورہ ہے ضرورت اس بات کی ہے ناامید لوگوں کو امید کی کرن دی جائے تاکہ وہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ کانووکیشن سے ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے بھی خطاب کیا۔ دسویں کانووکیشن میں ایک ہزار چارسوچار طلبہ وطالبات میں ڈگریاں جبکہ 57 طلباء کو گولڈ میڈلز دیے گئے۔