سعودی عربیہ کی سیاسی سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین مہر عبد الخالق لک کی جانب سے بنائی گئی ویلفیئر فاونڈیشن نےطلبا میں یونیفارم اور شوز تقسیم کیے۔
مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت)حافظ محمد دین رحمہ اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن 23 جنوبی سرگودھا کے سعودی عربیہ کی سیاسی سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین مہر عبد الخالق لک صاحب نے اپنے والد محترم بابا جی حافظ محمد دین رحمہ اللّٰہ کے نام سے ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک ادارے بنایا ہے۔جو الحمدللہ ہر فلاحی کام میں بڑا چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔آج بھی الحمدللہ اپنے گاؤں 23 الف جنوبی سرگودھا میں مہر اکرام اللہ لک صاحب۔پروفیسر زبیر چوہدری راؤ ماجد مصطفی صاحب کی خصوصی کاوش پر حافظ دین محمد (رحمۃ اللّٰہ علیہ) ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 23 الف جنوبی کے طلباء میں سکول یونیفارم اور شوز تقسیم کیے گئے ۔ راؤ ماجد مصطفی مہر اکرام اللہ لک صاحب پروفیسر زبیر چوہدری صاحب کہتے ہیں۔یہ بچے ہمارے گاؤں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔دعا ہے۔اللہ پاک سے کہ مہر عبد الخالق لک صاحب اور میرے لک برادران جس طرح بڑا چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اللہ پاک ان کی کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے ۔اور ان کو اپنے بابا جی حافظ محمد دین رحمہ اللّٰہ کے نقش قدم پر قیام دائم رکھے آمین ثم امین ۔