وقت اور ٹرمپ مودی کے حق میں نہیں، عالمی میڈیا
عالمی میڈیا کے مطابق وقت اور ٹرمپ اس وقت مودی کے حق میں نہیں،پاکستان بھارت کے حملے کو روکنے کیلئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اسٹریٹجی اپنا سکتا ہے، ماضی میں واشنگٹن کی مداخلت سے دونوں ممالک تصادم سے بچتے رہے،اب نہ مودی اور نہ عمران واشنگٹن پر انحصار کرسکتے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سفارتی، اقتصادی اور ملٹری دباؤ استعمال کرے گا،سفارتی اور معاشی دباؤ کا کوئی اثر نہیں کیونکہ پاکستان کا خلیجی ریاستوں اور چین کے ساتھ قریبی تعلق ہے،امریکا کے ساتھ افغان سمجھوتے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارت معمولی ہے۔پاکستان کو عسکری گروپوں کے خلاف ایکشن کیلئے وقت دیا جائے گا۔بھارت کو طویل جنگ کا تجربہ نہیں،محدود ایکشن جوہری جنگ چھیڑسکتا ہے۔ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی عمل کے علاوہ طاقت یا فوج کا استعمال مزیدمعاملات کو خراب کرے گا