حارث کے تھپر پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
کراچی : پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث روف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ وہ آئندہ کے لیے محتاط رہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حارث روف سے ملے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں لیکن جارحانہ طبیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو باتیں کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے جو کچھ ہوتا ہے ریکارڈ پر آجاتا پئ، آفریدی کا کہنا تھا کہ جب کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، اور اپنے مستقبل کا سوچیں اور طریقے سے چلیں۔