پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے سکھ یاتری کا معمہ حل, صبح واہگہ بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا
دو روز پہلے لاپتہ ہونے والے تئیس سالہ سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو تلاش کر لیا گیا, ذرائع کے مطابق امرجیت سنگھ کو پنجاب کے علاقے شیخوپورہ سے تلاش کیا گیا, جہاں وہ اپنے ایک پاکستانی دوست عامر رزاق سے ملنے ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ پہنچ گیا تھا, امرجیت سنگھ نے عامر رزاق کو بتایا کہ اس کے پاس تین ماہ کا ویزا ہے, تاہم مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں دیکھ کرعامر رزاق نے گوردوارہ کمیٹی کو مطلع کیا کہ امرجیت سنگھ اس کے ساتھ رہائش پذیر ہے, امرجیت سنگھ کو آج صبح واہگہ بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا جس کے بعد بھارتی انتظامیہ اس کے خلاف بھارتی قوانین کے تحت کارروائی کرے گی, واضح رہے کہ امرجیت سنگھ بھارتی شہر امرتسر کا رہائشی ہے اور سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ اپنے مذہبی مقامات کی سیاحت کے لیے پاکستان آیا تھا,