شالیمار ٹرین اور ملت ایکسپریس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق، 5زخمی
شالیمار ٹرین اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹرین اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے، حادثے میں 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔فیصل آباد کے قریب 2ٹرینیں ٹکرا گئیں، شالیمار اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ 6مسافر شدید زخمی ہو گئے تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریلوے ٹریک پر ٹریفک بھی معطل ہو گئی۔