پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے دوصفحات پرمشتمل شارٹ آرڈر جاری کردیا
سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ لیکس میں نام آنے پر آئینی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، درخواستوں میں نیب اور ایف بی آر کو بھی فریق بنایا گیا تھا، گزشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی جس میں دونوں جانب سےوکلا نے دلائل مکمل کیے،جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کے حوالے سے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان بھی بعد میں ہوگا