بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہواہے اور بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔