ٓ آئرلینڈ نے یو اے ای کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی
شائمنم انور کی سنچری کام نہ دکھا سکی آئرش بلے بازوں نے دو سو اناسی رنز کا ہدف دو وکتوں کے نقصان پر پورا کرلیادو سو اناسی رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز برا رہا اور صرف چار کے مجموعی اسکور پر پال سٹرلنگ آؤٹ ہوگئےدوسری وکٹ کی شراکت میں ایڈ جوائس اور ولیم پورٹر فیلڈ نے ارسٹھ رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیاایڈ جوائس سینتیس رنز بنا کر امجد جاوید کا شکار بنےچورانوے کے اسکور پر آئرلینڈ کے چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے اس کے بعد اینڈی بارنبی نے گیری ولسن کی ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں چوہتر رنز بنا کر میچ سنسنی خیز بنا دیا،بارنیبی تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئےکیون او برائن کریز پر آئے اور گیری ولسن کیساتھ مل کر بہتر رنز کی شراکت قائم کی او برائن نے پچیس گیندوں دھوا دھار پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجان مونی بھی خاص کمال نہ دکھا سکے دو کے اسکور پر چلتے بنےگیری ولسن اسی رنز بناکر آؤٹ ہوئےآئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر پورا کرکے میچ اپنے نام کیایو اے ای کی جانب سے امجد جاوید نے تین اور محمد نوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا،یو اے ای نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقسان دو سو اٹھہتر رنز بنائے،شائمن انور نے شاندار ایک سو چھے رنز اسکور کیے جبکہ امجد جاوید بیالیس رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے کھیل کے اختتام پر گیری ولسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا