حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سےملاقات کی
اسلام آباد میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اوراقبال ظفرجھگڑا پرمشتمل وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی وفد نے سینیٹ انتخابات اور ہارس ٹریڈنگ پر مولانافضل الرحمان کواعتماد میں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اکیس آئینی ترمیم پراپنے تحفظات سے حکومتی وفد کوآگاہ کیا۔ خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی باتوں کو وزیراعظم تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرمولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی، ا س موقع پرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوانین میں جبری تبدیلیاں قابل قبول نہیں ہوتیں،ایک ترمیم سے ڈسے ہوئے ہیں ایسے حالات میں دوسری ترمیم کیلیے تیارہونا ممکن نہیں،