بھارتی سپاہی میم صاحب کے احکامات ماننے پر مجبور
بھارتی فوج کا ایک اور شرمناک اسکینڈل سامنے آ گیا،فوجی افسروں کا ماتحت سپاہیوں سے گھریلو کام لینے کا انکشاف ہوا ہے،بھارتی سپاہی میم صاحب کے احکامات ماننے پر مجبور ہیں، کپڑے دھوتے ہیں،کتے ٹہلاتے ہیں،بھارتی سپاہیوں کی دکھ بھری داستان بھارتی میڈیا پر آگئی۔تیرہ جنوری 2017کو بھارتی فوجی لانس نائیک یاگیا پرتاب سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں اس نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کے سپاہیوں کو افسران کی ذاتی ڈیوٹی کرنے اور ملازم بننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔اب بھارتی میڈیا نے دیولالی کیمپ میں رہنے والے ان فوجی افسران کا پول کھولا ہے، جنہوں نے سپاہیوں کو گھریلو کام پر لگا رکھا ہے،ان میں سے بعض اہلکار گزشتہ 5 برس سے فوجی افسروں کے گھر ذاتی ملازم بن کر ڈیوٹی انجام دے رے ہیں اورصاحب کے بجائے ان کی میم صاحب کے احکامات مان رہے ہیں ۔ایک سپاہی کا کہنا ہے کہ صاحب میرے ساتھ تقریبا ٹھیک رہتے ہیں ،میڈم کبھی کبھی بگڑ جاتی ہیں ،دوسرے افسروں کی بیویوں سے اکثر باتیں کرتی ہیں ۔ایک اور بھارتی سپاہی نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ اب تو واشنگ مشین آ گئی ہیں ،ورنہ پہلے تو ہاتھ سے کپڑے دھونے پڑتے تھے۔بھارتی میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو میں ایک فوجی اہلکار کواپنے افسرکے کتے ٹہلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔بعض اہلکار افسروں کے بچوں کو اسکول لانے لیجانے ،بیویوں کو بیوٹی پارلریا بازار لے جانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔