پاک افغان بارڈر:نویں روز پاسپورٹ ویزا رکھنے والے شہریوں کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی گئی۔
پاکستان نے نو روز بعد ویزا رکھنے والے شہریوں کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی۔ بڑی تعداد میں شہری ویزا پرافغانستان چلے گئے۔ پاسپورٹ ویزا پرا فغانستان جانیوالوں میں پاکستانی اورافغان شہری شامل تھے۔ میتوں کو بھی پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان لانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں سمیت نیٹوسپلائی. افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کی سپلائی اب بھی معطل ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گروپوں کیخلاف کارروائی نہ کئے جانے پر پاکستان کا افغانستان سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔