لیسکو نے ہائی لائن لاسز اور کروڑوں روپے کے نادہندہ 2دیہات کے بجلی منقطع کردی
لیسکو نے ہائی لائن لاسز اور کروڑوں روپے کے نادہندہ 2دیہات کے بجلی منقطع کردی گئی۔ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق کو ٹ رادھا کشن ڈویژن کی حدود میں واقع گاؤں میر محمد اور ستوکی بڑے پیمانے پر بجلی چوری کے باعث ہائی لاسزوالے علاقے ہیں، لائن لاسز کے علاوہ دونوں دیہات کروڑوں روپے کے نادہندہ بھی ہیں، تفصیلات کے مطابق میرمحمد گاؤں 4کروڑ 30لاکھ روپے کا نادہندہ ہے جبکہ ستوکی 4کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ جس کے باعث میر محمد گاؤں کے 8اور ستوکی کے 7ٹرانسفارمرز سے بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔