سعودی عرب ریلوے کے بڑے منصوبے"حرمین ٹرین" کا افتتاح ہوگیا
سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے پراجیکٹ “حرمین ٹرین” کا افتتاح ہوا۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیزنے ٹرین کا افتتاح مسافر کی حیثیت سے جدہ تا مدینہ سفرکرکے کیا۔حرمین تیزرفتارٹرین مکہ،مدینہ اور جدہ کے درمیان چلے گی۔جدہ سے مکہ کا کرایہ بیس ریال جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ پچیس ریال ہوگا۔مکہ سے مدینہ اورمدینہ سے مکہ کا کرایہ پچھترسعودی ریال جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ ایک سوپچیس ریال ہوگا۔حرمین تیزترین ٹرین تین سوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔مکہ سے مدینہ کا سفرصرف ایک گھنٹہ بیس منٹ میں طے ہوگا۔حرمین ٹرین حج اورعمرہ زائرین کے لیے سعودی حکومت کا بڑا سہولتی منصوبہ ہے۔حرمین ٹرین یکم اکتوبرسے باقاعدہ چلنا شروع ہوگی۔