کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ فوڈ اتھارٹی کے تمام ونگز کے سربراہان نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو بریفنگ دی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا تمام ونگز کو فوڈ اتھارٹی کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے جامع ورک پلان تیار کرنے کی ہدایت
لاہور: لائسنسنگ کا دائرہ مزید وسیع، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاروباری حضرات کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور: آپریشنز کے ساتھ ساتھ میڈیکل سکریننگ کی سہولت، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا دائر کار صوبہ بھرتک بڑھایا جائے گا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان
لاہور: آپریشنز ٹیمیں صوبہ بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نمونے حاصل کرنے کا عمل 7روز میں مکمل کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور : سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ مہم اولین ترجیح پر مکمل کی جائے ۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان
لاہور: قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق صوبہ بھر کے 44فی صد بچے، 60فی صد خواتین مختلف غذائی مسائل کا شکارہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور: نیوٹریشن کے مسائل کے حوالے سے یہ اعدادو شمار انتہائی تشویشناک ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور: تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوڈ فورٹی فیکیشن پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد کروائیں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان
لاہور: ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے، معیاری خوراک کی ہر سطح پر فراہمی اور عوامی آگاہی سے غذائی مسائل پر قابو پائیں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان
لاہور: قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کرے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی