سعودی عرب: بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم نومبر 2020سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی وزارت حج نے کہا کہ عمرہ کھولے جانے سے سعودی عرب میں موجود پانچ سو قریب عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا۔وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کریں ، وزارت حج و عمرہ نے خارجی عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے جن کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والوں ہی کو عمرہ کی اجازت دی جائیگی۔