پشاور دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پشاور کے مدر سے میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیوسامنے آگئی۔ پشاور کے دیر کالونی کے مدرسے میں صبح کے وقت تدریسی عمل جاری تھا اور تلاوت کی جا رہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے وقت کے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلیے گئے، جس سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ دھماکے سے مدرسے کی چھت، کھڑکیاں اور درواز ے تباہ گئے۔ دھماکے میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے جو دیواروں میں جا کر پیوست ہوگئے۔ مدرسے میں جگہ جگہ بچوں کے بستے، ٹوپیاں اور چپلیں جگہ جگہ بکھری نظر آئیں۔