اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل, باپ نے پندرہ سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مارڈالا
ملک میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی جواں سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا,تھانہ گولڈہ پولیس کے مطابق اسلام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ مہرعلی جودہ روڈ کے رہائشی شخص نے غیرت کے نام پر پندرہ سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزم نے قتل کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے گرفتاری بھی دے دی۔ ملزم نے اپنی بیٹی کو آج صبح گھر میں ہی قتل کیا, پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ افسوسناک واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے