پشاورمیں بلی کی جسامت کےخونخوارRatsنےشہریوں کاجیناحرام کردیا۔ہوٹل میں مقیم3مسافروں کوچوہوں نےکاٹ لیا
پشاور کے مختلف علاقوں میں بڑی نسل کے چوہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ مقامی ہوٹل میں ٹھہرنے والے تین مسافربھی چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئےچوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو لیڈی ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ گیاراں ماہ کے دوران چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی 330 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی حکومت چوہوں کے آگے مکمل طور پر بس نظر آرہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری چوہا مار مہم کے باوجود چوہوں کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چوہوں کے کاٹنے سے تین بچے بھی زخمی ہوچکے ہیں۔